30

سینیٹ کا اجلاس بھی طلب، اپوزیشن نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( چیغہ نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گاجبکہ صدر نے سینٹ اجلاس کل ( بدھ کو ) شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے ۔

“جنگ ” کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس سے قبل سپیکر سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں جس میں دونوں ایوانوں کے پارلیمانی بزنس پر بات ہو گی ۔دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے معاملات زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے ، دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس کو پر سکون بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں