اسلام آباد (چیغہ نیوز اردو سروس )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئیے اہم قدم اٹھا لیا ۔تمام اضلاع میں وفاقی حکومت نے بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لئیے فوکل پرسن مقرر کرلئیے جسکو ہر ضلع میں بجلی کی ناروا لوڈشیٹینگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئیے جلد ازجلد حکمت عملی مرتب کرنے کے احکامات دیتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئیے مکمل اختیارات دئیے گئے ۔خیبر پختونخواہ کا سب سے ذیادہ لوڈشیٹنگ کا شکار ضلع ٹانک کے لئیے پاکستان مسلم لیگ ن ٹانک کے صدر سمیع اللہ برکی کو واپڈا کا فوکل پرسن مقرر کرکے انکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا
سیمیع اللہ برکی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، خیبر پختونخواہ کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سینیئر وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام، اور فیڈرل منسٹر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری کا ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ میں پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئیے ہر ممکن کوشش کرو گا اور بہت جلد ٹانک کے عوام کے اس دیرینہ مسلے کے حل کے عملی اقدامات اٹھانے کا آغاز کرو گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ اور بالخصوص ٹانک کے لئیے اسکے علاوہ عوامی مفادات کے مزید منصوبوں کے لئیے بھی بہت جلد عملی اقدامات اٹھائی گی جسکی وجہ سے ٹانک کی پسماندگی کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا ۔عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک بجلی کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرکے اپنی ناکامی چھپانے کے لئیے وفاقی حکومت کو نشانے بنانے کے علاوہ کوئی تسلی بخش اقدام نہیں اٹھایا جس سے انکی نااہلی صاف ظاہر ہوتی ہے امید ہے کہ وفاقی حکومت نے جن افراد کی تقرریاں کی ہے وہ عوامی مفادات کے لئیے فرض شناسی کے ساتھ اقدامات اٹھائینگے