لاہور (چیغہ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا، خالد مقبول کا کہنا ہے کہ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی شہر کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ہوگی، جب تک خوشحالی کراچی میں نہیں آئے گی ملک خوشحال نہیں ہوگا، دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔ کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے،خالد مقبول صدیقی نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے نئے انداز سے سوچیں،خالد مقبول کراچی چل رہا ہے تو ملک پل رہا ہے۔