خیبر پختونخوا (چیغہ نیوز ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی اور ملزمان کی تلاش ابھی جاری ہے۔