17

رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور چیغہ نیوز نیٹ ورک کے درمیان ثقافت،تعلیم ڈیجیٹل جنرنلزم صحت اور خواتین کے حقوق سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے مفاہمتی یاداشت پردسخط کیے گئے

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی مختصر تقریب رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے دفتر ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ھوئی مفاہمتی یاداشت پر رضیہ محسود فاؤنڈیشن کی جانب سے دستخط فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن رضیہ محسود نے کیے جب کہ چیغہ نیوز نیوز نیٹ ورک کی کی جانب سے دستخط چیغہ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو افیسر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے کیے
اس موقع پر چیغہ نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رضیہ محسود فاؤنڈیشن خواتین کی حقوق اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر کافی عرصے سے کام کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف چیغہ نیوز نیٹ ورک نوجوان صحافیوں کی تربیت اور ان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جس سے نوجوان ساتھیوں کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں تنظیموں کے مفاہمتی یاداشت سے جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختون خواہ میں خواتین کے حقوق و مسائل اور صحافیوں کے مشترکہ مفادات کے لیے مل جل کر کام کرنے کا موقع ملے گا جس سے طے کیے گئے مقاصد اور اہداف کی تکمیل ممکن ہوگی

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ مفاہمتی یادداشت جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے پسے ہوئے طبقے کے اواز اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں