61

شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے

اسلام آباد (چیغہ نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے منگل کو یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو سنائی۔

آفریدی نے ایک بار پھر نانا بننے کی خوشی مناتے ہوئے بتایا کہ’ الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے’۔

شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
فوٹو: شاہد آفریدی ا نسٹاگرام

انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

آفریدی نے ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں