امریکہ (چیغہ نیوز)
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔
ان کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوئی جس میں صدر کی بجائے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس کی وجہ ان کا منفرد لباس اور ہیٹ (hat) تھا۔
54 سالہ میلانیا ٹرمپ نے ڈیزائنر ایڈم لپی کا تیار کردہ نیوی بلیو سوٹ زیب تن کیا۔
لباس کے ساتھ انہوں نے ایرک جیوٹس کے ڈیزائن کردہ منفرد ہیٹ کو پہننا پسند کیا۔
اس ہیٹ نے ان کے اوپری نصف چہرے کو کافی حد تک چھپا لیا جس پر آن لائن دلچسپ میمز (memes) بھی پوسٹ کی گئیں۔
ایک وائرل ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں میلانیا ٹرمپ کی تصویر کے برابر میں ایک کارٹون چور کو قیدی کے لباس میں دکھایا گیا۔
ایک پوسٹ میں انہیں اسپائی کارٹون سے تشبیہ دی گئی۔
ایک ایکس پوسٹ میں خیال ظاہر کیا گیا کہ اس لباس میں میلانیا ٹرمپ 1994 کی فلم دی ماسک کے مرکزی کردار سے ملنے لگی ہیں۔
ڈیزائنر ایڈم لپی نے ایک بیان میں بتایا کہ میلانیا ٹرمپ کا لباس امریکی جمہوریت کے حسن کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے لیے لباس تیار کیا اور ہمیں دنیا کو اپنا کام دکھانے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔
ہیٹ کو ڈیزائن کرنے والے ایرک جیوٹس نے اعتراف کیا کہ اصل ہیٹ کا ڈیزائن برفانی طوفان سے متاثر ہوا تھا اور انہوں نے اس کے مطابق اسے دوبارہ تیار کیا۔