70

زید حامد نے ماہرنگ بلوچ اور منظور پشتین کاساتھ دینے والوں کو مشرک قراردیدیا

تجزیہ کار اور متنازعہ بیانات کے لیے مشہور زید حامد نے ایک بار پھر سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ماہرنگ بلوچ اور منظور پشتین کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ان افراد کو “باؤلے کتے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “جو پاک فوج کے خلاف ہے وہ مرتد، کافر اور مشرک ہے”۔

زید حامد نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو سخت سزائیں دی جانی چاہئیں اور یہاں تک کہ ہاتھ پاؤں کاٹنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بولنے والے دراصل ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے عمران خان پر بھی سخت تنقید کی، انہیں “نشئی، فسادی اور غدار” قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کے بیانیے نے ملک میں انتشار پیدا کیا ہے۔ زید حامد کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کئی افراد نے ان کے الفاظ کو انتہاپسندانہ اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب زید حامد نے ایسا متنازعہ بیان دیا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار اپنے سخت اور غیر لچکدار خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں