48

کابل میں دھماکہ، اہم شخصیات جاں بحق

کابل (چیغہ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے میں ملک کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی ہلاک ہوگئے۔ وہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق دھماکہ افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین کے دفتر میں ہوا ۔ یہ دھماکہ خود کش تھا جس میں خلیل حقانی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے اُن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تین سال قبل طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حقانی افغانستان میں ہونے والے کسی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سب سے ہائی پروفائل شخصیت ہیں۔

خیال رہے کہ افغان جنگ کے دوران حقانی نیٹ ورک طالبان کا ایک انتہائی طاقتور گروپ سمجھا جاتا تھا۔ یہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج پر کئی حملوں میں ملوث رہا ہے۔ خلیل الرحمان حقانی کے سر پر پانچ ملین ڈالر کا انعام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں