70

کُرم امداد لے کر جانے والے قافلے پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر سمیت 7 زخمی،

پشاور(چیغہ نیوز ) لوئر کرم کے بگن علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل علیزئی، ضلع کرم میں عرفانی کلی کے قریب سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لیے بندوبست کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اس واقعے میں محفوظ ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کی مذمت
کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے پر گورنر خیبر پختونخوا نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم سے حملہ
دوسری جانب، پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اہلکار ڈی ایس پی وارسک کے ساتھ ڈرائیور ہے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کُرم میں ابھی 2 دن پہلے امن معاہدہ ہوا اور آج ضلعی انتظامیہ کے قافلے پر فائرنگ ہو گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں