71

چین سے پہلی مرتبہ مال بردار ٹرین افغانستان روانہ

کابل (چیغہ نیوز) چین میں افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے آج چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نانٹونگ میں چین کی حکومت کے خصوصی نمائندے یوشووایونگ اور دیگر چینی حکام کی موجودگی میں افغانستان اور چین کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح کیا۔
یہ ٹرین برقی آلات، کارگو اور دیگر سامان سے لدے 50 کنٹینرز لے کر افغانستان روانہ ہوگئی ہے، جو 20 دنوں میں نانٹونگ شہر سے ہرات کے حیرتان پورٹ پہنچے گی۔

ٹرین کے ذریعے یہ اقتصادی رابطہ چینی حکومت کے ساتھ ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرے گا۔
افغانستان کے پاس چین کو برآمد کرنے کے لیے بڑی مقدار میں اشیاء موجود ہیں ۔ یہ کارگو ٹرین افغان مصنوعات چین کو فراہم کرے گی اور چینی صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گی جس سے مشترکہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔
اس ٹرین کے افتتاح سے افغان تاجر اپنا سامان چین کی منڈیوں کو ایکسپورٹ کر سکیں گے اور چینی مصنوعات افغانستان کو آسان اور سستے داموں درآمد کر سکیں گے۔
نانٹونگ شہر کے متعلقہ حکام نے بھی امارت اسلامیہ کے سفیر کو یقین دلایا کہ وہ دونوں ممالک کے لیے اقتصادی رابطے کی مثال بننے کے لیے ٹرین کے ذریعے لین دین کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں