کراچی (چیغہ نیوز)کراچی میں افغانستان کے قونصلیٹ نے مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گرفتار کیے گئے 44 افغان مہاجرین کو رہا کر کے طورخم کے راستے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
جاری اطلاعات کے مطابق کراچی میں افغانستان کے قونصل جنرل عبد الجبار تخاری کے مطابق رہائی پانے والوں میں 21 طالب علم بھی شامل ہیں، جنہیں پاکستانی حکومت نے غیر قانونی قیام پر گرفتار کیا تھا۔
ان مہاجرین کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، اور قید کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی انہیں جیل میں رکھا گیا تھا۔
افغان قونصل نے حکومت اپنے جاری بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان مہاجرین کی گرفتاری بند کرے اور قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرے۔