95

جنوبی وزیرستان: سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ کے گھر پر حملہ

جنوبی وزیرستان(نمائندہ چیغہ نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسور میں سابق سینیٹر اور جنوبی وزیرستان سیاسی اتحاد کے صدر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کو نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے مہمان خانے کو بارودی مواد سے اڑا دیا اور فائرنگ بھی کی۔ واقعے کے دوران صالح شاہ گھر پر موجود نہیں تھے جس سے جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مکان کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

زرائع کیمطابق مولانا صالح شاہ اور ان کے بیٹے کو کافی عرصے سے بھتے کی کالیں موصول ہو رہی تھیں اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں