106

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(چیغہ نیوز )
وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے جو کہ 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

وفاقی ملازمین مجموعی طور پر 5 چھٹیوں منائیں گے کیونکہ 29 اور 30 مارچ کو ہفتہ اور اتوار آ رہاہے ، بیشتر وفاقی اداروں میں ہفتہ اتوار کی چھٹی ہو تی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں