64

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید دھمکی دی

واشنگٹن(چیغہ نیوز)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کے آئندہ کسی بھی حملے کا ذمہ دار ایران ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آج کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی کے بارے میں بھی یہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایرانی ہتھیاروں اور ایرانی قیادت کی جانب سے چلائی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن پر امریکی حملوں کے بعد حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ملین مارچ کی کال پریمن کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھائے رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں